Talk to your CEO

ماضی میں دفتری معاملات بہتر انداز سے چلانے، نظم ونسق قائم رکھنے اور سب سے بڑھ کر سٹاف کے لئے اچھا دفتری ماحول فراہم کرنے کے لئے اثاثہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر تابندہ آپی تمام سٹاف سے براہِ راست رابطے میں رہتی تھیں۔ اس مقصد کےلئے ان کے دفتر میں "تجاویز کا ڈبہ" Suggestion Box موجود تھا۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ادارے میں ہونے والے توسیع اور انتظامی ذمہ داریوں کی تقسیم کے باعث یہ اچھی روایت نظر انداز کردی گئی۔

سی ای او تابندہ آپی کی خواہش ہے کہ یہ روایت دوبارہ زندہ ہو تاکہ سٹاف دوبارہ سے اپنی چیف ایگزیکٹو سے براہِ راست رابطے میں رہے۔ اس مقصد کےلئے:

1. اثاثہ کی ویب سائیٹ پر Talk to your CEO پر کلک کریں اور اپنی بات کہہ ڈالیں۔

2. خط لکھ کر لفافے کے کونے پر Talk to your CEO لکھیں اورسنٹرل آفس کے پتے پربھیج دیں۔ بند لفافہ صرف چیف ایگزیکٹو ہی کھولیں گی۔

3. کسی ایمرجنسی کی اطلاع دینے کے لئے آپ انہیں کال یا ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں۔

انکا نمبر ہے: 03008444968

آپ کی بات براہِ راست صرف تابندہ آپی تک پہنچے گی اور وہی براہِ راست آپ کو جواب دیں گی۔

Talk to your CEO کے ذریعے آپ:

§ اپنا ذاتی مسئلہ شیئر کریں

§ دفتری مسائل شیئر کریں

§ دفتری معاملات کو بہتر کرنے کی تجویز دیں

§ کسی غلط پراسس کو درست کرنے کی تجویز دیں

§ کوئی غلط کام ہونے پر نشاندہی کریں

§ کلائنٹ کے مسائل یا ضرورت شیئر کریں

§ کلائنٹ کی کامیابی شیئر کریں

§ کلائنٹ کی ضرورت کے مطابق پراڈکٹ یا پراسس میں تبدیلی یا بہتری تجویز کریں؛ اور

§ وہ سب کچھ بتائیں جو آپ تابندہ آپی کو بتانا چاہتے ہیں۔

آپ کی چیف ایگزیکٹو آپ کو یقین دلاتی ہیں کہ آپ کی بات صرف ان تک ہی رہے گی۔ اورانہیں یقین ہے کہ آپ اس مثبت قدم کا جواب مثبت انداز میں دیں گے۔